ویب ڈیسک: عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، بیوہ دانیہ شاہ نے مقدمہ درج کرانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے معاملے کو ذاتی اور ملکیت کا تنازعہ قرار دے دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان جائیداد کی ملکیت کا تنازعہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے تسلیم کیا کہ اس نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور بچوں کو جائیداد ہتھیانے نہیں دی۔ جائیداد کا تنازعہ دیوانی نوعیت کا ہے۔ درخواست گزار دانیہ شاہ نے بھی بیان دیا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
عدالت نے پولیس رپورٹ درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ دانیہ شاہ کی درخواست پر ایس ایچ او بریگیڈ، ایس ایس پی کمپلینٹ سیل و دیگر کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
عدالت نے تین ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم بھی دیدیا۔
یاد رہے کہ سیشن عدالت نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔