وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
کیپشن: Chief Minister Punjab inaugurated Pakistan's largest Multan Road Interchange

پبلک نیوز: (نتاشا رحمان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ 3  کا بھی باقاعدہ آغاز کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف کردیا گیا۔ جس کے بعد شہری مفت سفر کرسکیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹرچینج تک روڈ کا معائنہ کیا۔ 

وزیر اعلی مریم نواز شریف نےلاہور رنگ روڈ  کے ملتان روڈانٹر چینج  کا بھی معائنہ کیا۔ 

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ نے وزیر اعلی مریم نواز کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے۔ جنوب سے آنے والی ٹریفک8 کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر چند منٹ میں ائیر پورٹ پہنچ سکے گی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ایس ایل تھری بننے سے شہر کی اندرونی روڈ پر رش کم ہوگا۔ ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے۔ ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک رش کم ہوگا۔ 

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ننکانہ صاحب اور گجرات کے پراجیکٹس پر گفتگو ہوئی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ جبکہ دونوں رہنماؤں نے مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے۔ عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ صوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کی جائیں گی۔ مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔ صوبے بھر میں 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔ اضلاع کے ہسپتالوں میں کارڈیالوجی اور پیڈز کے جدید ترین یونٹ قائم کریں گے۔ 

ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لئے دوسرے شہرمیں نہ جانا پڑے۔ مریم نوازشریف معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News