منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف شکنجہ سخت کر لیا

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف شکنجہ سخت کر لیا
سورس: ویب ڈیسک

لاہور :  منی لانڈرنگ کے الزام کا سامنا کرنے والے بیرون ملک موجود مونس الٰہی کے خلاف شکنجہ سخت ہو گیا۔  ایف آئی اے نے ریڈ نوٹس کے جلدی اجرا کے لیے انٹرپول ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر لیا ہے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہیں۔ مونس الٰہی کو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا پراسس مکمل ہو چکا ہے۔ 

ایف آئی اے کی جانب سے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس انٹرپول ہیڈ کوارٹر تک پہنچ چکا ہے ۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ مونس الٰہی کی انٹرپول کی مدد سے گرفتاری عمل میں لا کر پاکستان واپس لایا جائے گا ۔

Watch Live Public News