گووندا کی دوبارہ سیاست میں انٹری

govinda
کیپشن: govinda
سورس: google

  ویب ڈیسک :بالی وُڈ سٹار گووندا نے سیاست میں دوبارہ اینٹری کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سیاسی جماعت شیو سینا میں شامل ہونے کے بعد سیاست میں دوبارہ سے انٹری کرنے والے گووندا نے ممبئی میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔
گووندا نے بدھ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وزیراعظم سے ملاقات کی اپنی تصویر شیئر کی۔
تصویر میں گووندا کو وزیراعظم مودی سے بڑی مسکراہٹ کے ساتھ  مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ممبئی میں انتخابی مہم کے دوران انڈیا کے عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ایک اعزاز ہے۔‘


اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں گووندا نے انڈیا کے وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ 2004 میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں گووندا نے ممبئی نارتھ لوک سبھا کی سیٹ پر کانگریس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے اُس الیکشن میں بی جے پی کے لیڈر رام نائیک کو شکست دی تھی۔
اس کے بعد گووندا نے کانگریس پارٹی اور سیاست دونوں چھوڑنے کا اعلان کیا اور 2009 کے انتخابات میں حصہ نہ لیا۔
گووندا نے رواں برس مارچ میں ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اکناتھ شندے کی موجودگی میں شیو سینا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سیاست میں 14 برسوں بعد واپسی کی۔

Watch Live Public News