معروف میزبان و گلوکار ٹونی نوید انتقال کر گئے

معروف میزبان و گلوکار ٹونی نوید انتقال کر گئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان ، گلوکار اور اداکار ٹونی نوید خالق حقیقی سے جا ملے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹونی نوید حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ ان کے انتقال کے باعث پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات صدمے سے دوچار ہیں۔ ٹونی نوید نےاپنے کیریئر کا آغاز انگریزی زبان کے اخبار کے ثقافتی رپورٹر کے طور پر کیا تھا ، انہوں نے 2006 میں نادیہ خان کے مارننگ شو میں ایک سیگمنٹ کیا جو بہت مقبول ہو اتھا ۔ ان کو لالی ووڈ انڈسٹری کا انسائیکلوپیڈیا بھی کہا جاتا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔