کراچی : سندھ حکومت نے نئے بھرتی اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نئے بھرتی اساتذہ کے بیرون ملک یا اسٹڈی لیو پر تین سال کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے ، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے اسکول ایجو کیشن کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو خط ارسال کردیا۔ خط میں کہاگیا ہے کہ نئے اساتذہ کے تین سال تک تقرریاں و تبادلے اور چھٹیاں نہیں ہوسکتیں۔