دھونی! پلیز پاکستان کیخلاف میچ ہار جاؤ..

دھونی! پلیز پاکستان کیخلاف میچ ہار جاؤ..

ویب ڈیسک: ایک وائرل ویڈیوز میں پاکستانی لڑکی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مہندر سنگھ دھونی سے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہار جائیں۔ سابق بھارتی کپتان کا جواب وائرل ہو گیا.

بھارت اور پاکستان کے بڑے میچ سے قبل کئی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ۔ ٹیم انڈیا کے مینٹور ایم ایس دھونی اور ایک پاکستانی لڑکی کے مابین ہونے والے مکالمے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں پاکستانی کرکٹ فین نے دھونی سے کہا کہ وہ پاکستان کیخلاف میچ میں ہار جائیں ، لڑکی نے سرراہ گزرتے ہوئے کے ایل راہول کو بھی کہا وہ وہ پاکستان کیخلاف میچ میں اچھا نہ کھیلیں.

یہ وائرل ویڈیو پریکٹس سیشن سے پہلے یا بعد کی ہے۔ ایم ایس دھونی اور کے ایل راہول کے علاوہ اسٹار انڈین پیسر جسپریت بمراہ بھی ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔

کلپ کا آغاز کے ایل راہول کے ساتھ مذاق سے ہوتا ہے جہاں اسٹار انڈین بلے باز سے کہا جاتا ہے ، راہل ، براہ کرم کل اچھا نہ کھیلیں۔ ایک اور کرکٹ شائق دھونی سے کچھ کہتے ہیں جس کی آڈیو غیر واضح ہے، جواب میں دھونی کہتے ہیں کہ ہمارا کام ہی ایسا ہے۔" تب ہی پاکستانی خاتون فین دھونی کو کہتی ہیں کہ ماہی بس یہ میچ چھوڑ دیں پلیز۔۔۔!

یاد رہے کہ اتوار 24 اکتوبر کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ہائی وولٹیج میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔