ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کیلئے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کیلئے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان

(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ جیتنے پر بی سی سی آئی نے   بھارتی ٹیم کیلئے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ انڈین ٹیم نے 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی رولڈ کپ کا فائنل جیتا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ   کا کہنا ہے کہ میں ٹیم انڈیا کے لیے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر125 کروڑ  کی انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا  ہوں۔ ٹیم نے بہترین مہارت اور سپورٹ مین شپ کا مظاہرہ کیا۔اس شاندار کامیابی کے لیے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارتی  ٹیم کو 24.5  لاکھ ڈالر انعامی رقم بھی ملی ہے جبکہ   جنوبی افریقہ کو 12.8 لاکھ ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔

Watch Live Public News