نیب کا کام سیاست کو توڑنے اور جوڑنے کا ہے،شاہد خاقان

نیب کا کام سیاست کو توڑنے اور جوڑنے کا ہے،شاہد خاقان
کراچی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب میں ہونیوالی ناانصافی کی نظیر عدالتی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی نیب کورٹ میں پیش ہوئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کام سیاست کو توڑنے اور جوڑنے کا ہے، انصاف کا تقاضا اور انصاف کہاں گیا یہ کسی کو نظر نہیں آتا، یہ بدنصیبی ہے، جو یہاں ناانصافی ہوتی ہےاس کی نظیر عدالتی تاریخ میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے، آج یہ پانچواں سال ہے کیس چل رہا ہے، بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں، 5 سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے، عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں تاکہ عوام بھی دیکھیں کہ عدالتوں میں ہوتا کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہو گیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے، نیب کا ادار صرف سیاست کی جوڑ توڑ کے لیے رکھا گیا ہے، میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔