توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر سرینڈر کیا۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا نوازشریف نے سرنڈر کر دیا، ان کے وارنٹ منسوخ کر دیں، وارنٹ منسوخ ہوں گے تو ٹرائل آگے چلے گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ نوازشریف نے مستقبل میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی۔ جج نے کہا کہ فرد جرم عائد کرتے وقت عدالت آنا ہی پڑے گا۔ عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر نقول تقسیم کی جائیں گی۔ عدالت نے جائیداد ضبطگی کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 نومبر کو دلائل طلب کر لیے۔ نواز شریف کے وکیل کی جانب سے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کروا دی گئی ہیں جن میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی کو ریلیز کرنے، پلیڈر مقرر کرنے اور عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی درخواستیں شامل ہیں۔ لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نوازشریف کے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔