لاہور: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹراما سنٹر کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا اعلان کیا۔ جناح ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل نہیں کی، کیس عدالت کو ریفر کیا ہے۔بزدار دور میں نواز شریف کی درخواست کو سنے بغیر مسترد کر دیا گیا تھا۔اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کہ ضمانت ہوگی کہ نہیں۔شق 401 کے تحت کیس کورٹ ریفر کیا گیا۔ایسے بہت سے درخواستیں آرہی ہے ان پر بھی فیصلے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات جلدی ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کر سکتا ہے۔الیکشن جلدہوتے دیکھ رہے ہیں۔شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہے، ہمیں جو ڈیوٹی دیں گے، اسے پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ 14 کروڑ لوگوں کے لئے سرکاری سیکٹر میں کینسر کا کوئی اچھا ہسپتال نہیں۔نجی شعبے میں کینسر کے ہسپتال اچھے ہیں، مگر اپنے لوگوں کو دھکے کھانے نہیں بھیج سکتے۔مناواں میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔تین ماہ میں مناواں ہسپتال کوکینسر ہسپتال کے طورپر مکمل طور پر فنکشنل کردیاجائے گا۔ عدالت کے حکم کے مطابق ڈاکٹر ہڑتال نہیں کرسکتے،جنہیں ہڑتال پر جانا ہے میں ان سے بات کرنے کے لئے تیار نہیں۔پنجاب کے ہسپتالوں میں جلد مستقل ایم ایس لگ جائیں گے۔ہسپتالوں میں ادویات کا ایشو ہے، 70فیصد ادویات مل رہی ہے 30فیصد نہیں،ادویات کا بجٹ وہی ہے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں کام سست روی کا شکار ہے، تمام بڑے ہسپتالوں میں کام جاری ہے۔جناح ہسپتال کے سامنے عمارت میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا یاجائے گا۔پی آئی سی کی طرح جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایک بڑا ادارہ ثابت ہوگا۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صرف امراض قلب کا علاج ہوگا۔کمیٹی بنا دی ہے جوڈیزائن اور دیگر معاملات طے کرے گی۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے فنکشنل ہونے سے پی آئی سی پر مریضوں کی تعداد کا دباؤ کم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دوسرا بڑا کارڈیالوجی ہسپتال بنے گا۔جناح ا نسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل ہونے میں وقت ضرور لگے گا،لیکن یہ بہت بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ ٹراما سنٹر جناح ہسپتال میں منتقل کررہے ہیں،ٹراما سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے۔ہفتے کے دن جناح ہسپتال کے بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں ہسپتال کے امور کے بارے میں بڑے فیصلے ہونگے۔