نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں 2 دن کی توسیع

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں 2 دن کی توسیع
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی سزا کیخلاف درخواستیں بحال کرنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں 2 دن کی توسیع کردی۔ نواز شریف کی سزا کیخلاف درخواستیں بحال کرنے کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں جمعرات تک توسیع کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ سے پیشی کے بعد روانہ ہوگئے۔پیشی کے موقع پر مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، خواجہ سعدرفیق، خواجہ آصف بھی عدالت پیش ہوئے ، اس کے علاوہ شہباز شریف، مرتضی جاوید عباسی، حنیف عباسی اور تحسین فواد بھی عدالت پیش ہوئے۔ خیال رہے کہ کمرہ عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر 30 افراد کو داخلے کی اجازت تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔