پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،24ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،24ستمبر 2021
وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے،افغانستان کی نئی صورتحال،قیام امن میں پاکستان کا کردار اور کسی بھی انسانی المئیے سے بچنے کےلئے اقدامات تقریر کا حصہ،وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے بھی عالمی برادری کو آگاہ کریں گے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھوں کا احتجاج،سکھ فار جسٹس نے ہوٹل کے باہر خالصتان کے پرچم لہرا دیئے،مودی کے خلاف اور خالصتان کی آزادی کے لئے نعرے،مودی آج امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے پہلی ملاقات،باہمی روابط کے فروغ بالخصوص افغان ایشو پر تبادلہ خیال،وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی ممکنہ انسانی بحران کو رکوانے کے لئے متحرک ہے لیکن ہم مزید افغان مہاجرین کے متحمل نہیں ہوسکتے، کہا ہم افغانستان میں عالمی برادری کے تعمیری اورمثبت کردار کے خواہاں ہیں وزیرخارجہ سے جاپانی ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت دیگراہم امور پر بات چیت،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دوست ملک جاپان کو قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے، وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد پر مشتمل "ڈوزیر" جاپانی ہم منصب کو پیش کیا،فن لینڈ کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا باہمی راوبط پر اطمینان کا اظہار،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم عمران خان سے عراقی ہم منصب مصطفیٰ الکاظمی کا رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر بات چیت،افغانستان کی تازہ صورتحال بھی زیرغور آئی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن اور استحکام علاقائی امن کے لئے ضروری ہے،دونوں وزرائے اعظم کا افغان عوام کے لئے فوری انسانی امداد کی اہمیت پر اتفاق