اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان بحران کا شکار ہے، بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا.
ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطےمیں امن کےلیےامریکااورعلاقےکی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے، امریکی انخلاکےبعدافغانستان میں عبوری دورمشکل ہے، پورے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے. افغانستان میں دہشتگردگروپس کوغیرموثرکرنےکےلیےملکرکام کرناہوگا،طالبان امریکا کیساتھ امن میں شراکت دار بن سکتے ہیں.
وزیراعظم نے کہا پاکستان اورامریکادونوں افغانستان سےدہشتگردی کاخاتمہ چاہتےہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کےخاتمے کے لیے مدد دیناہو گی، امریکاانسانی بحران سےبچنےکےلیے اہم کرداراداکرسکتاہے، افغانستان میں مستقل حکومت کاقیام جلدکئےجانےکی امیدہے، طالبان حکومت کوتسلیم کرنےکافیصلہ مشاورت سےکریں گے.