'اسلام آبادپر چڑھائی کریں گے ،تو کیا ہم لیٹ جائیں؟'

'اسلام آبادپر چڑھائی کریں گے ،تو کیا ہم لیٹ جائیں؟'
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کہہ رہے ہیں اسلام آبادپر چڑھائی کریں گے ،کیا ہم لیٹ جائیں؟، اگر مسلح ہو کر ریڈ زون کی جانب بڑھیں گے تو ایسے گروہ کو روکا جائے گا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی، مشکل فیصلے نہ کرتے اور سیاست بچانے کی کوشش کرتے تو ملک کو نقصان ہوتا لیکن مشکل وقت میں ہم نے ریاست، ملک اور قوم کا سوچا، اپنی سیاست کا نہیں،مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی اور اس سے ہمارا نقصان ہوا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا عمران خان کی کوئی مقبولیت ہے نہ بیانیہ کامیاب ہے، کہا جا رہا ہے کہ بڑی مقبولیت ہے، بڑا بیانیہ کامیاب ہے، عمران خان کے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان نے خود کہاتھا کہ 25 مئی کو جب وہ آئے تو لوگ مسلح تھے، عمران خان ملک کو دھکیلنے اور ناکام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، آج شام بھی ان کی تیاری چیک کرنی ہے، ڈیڑھ ماہ جلسے کیے، تیاری نہیں تھی تو کیا تھی، وہ آپ کی ناکامی تھی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کہہ رہے ہیں اسلام آبادپر چڑھائی کریں گے ،کیا ہم لیٹ جائیں؟، اگر مسلح ہو کر ریڈ زون کی جانب بڑھیں گے تو ایسے گروہ کو روکا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 25مئی کو تیاری نہیں تھی تو 20 لاکھ آدمی کیسے لانا تھا، جلسے کیے، ساری صورتحال میں تحریک انصاف کا کردار نہایت بدترین ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔