مہلک کورونا وائرس سے مزید 118 اموات، 5 ہزار 611 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 17 فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد 88 ہزار 698 ہو گئی،4 ہزار 826 مریضوں کی حالت تشویشناکحالات بدستور برقرار رہے تو لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے، این سی او سی اجلاس میں گفتگو، لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اجلاس میں ہیلتھ کئیر سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ، ساٹھ سال سےزائد عمرکے شہریوں کیلئےواک اِن ویکسین کی منظوری،، 5 لاکھ سائینو فارم کورونا ویکسین خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئیں۔سندھ میں بھی پاک فوج تعیناتی کا فیصلہ، سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا، فوج سول حکومت کے ساتھ مل کر ایس او پیز عمل درآمد کرائے گی۔۔۔ خط کا متن۔پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد ہے، صوبے میں دو ہفتوں کے دوران 200 وینٹی لیٹرز لگائے گئے، آج لاہور میں مزید 23 وینٹی لیٹرز لگائے جارہے ہیں، لاہور میں 89 اور گوجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں، پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہورہی ہے۔کورونا کی سنگین صورتحال پر لاہور کے مزید 15علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، سکول اور کالجز بند رہیں گے، ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی، سرکاری ونجی دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے سہ پہر 2 بجے تک ہوں گے، پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں67مریض جانبحق ہوگئے۔