ویب ڈیسک: اسپین میں ایک ایسے شخص کو دھر لیا گیا ہے جس نے جان بوجھ کر 22 افراد کو کورونا میں مبتلا کیا۔ یہ شخص 40 سال کا ہے اور کورونا جیسی وبا سے متاثر ہونے کے باوجود لوگوں کو اس مرض میں جھونکتا پھرا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ شخص اسپین کے جزیرے مایور سے تعلق رکھنے والے اس 40 سالہ شخص میں کورونا کی علامتیں موجود تھیں، بخار 102 پر تھا اور وہ اس کے باوجود تواتر سے آفس جاتا رہا جبکہ جیم میں بھی بلاناغہ گیا۔
دفتر کے 5 افراد اس کی وجہ سے کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ جیم میں تین ساتھ کووڈ کی زد میں آ گئے۔ خاندان کے 14 افراد بھی اس کی وجہ سے کورونا کا شکار ہو گئے۔ پولیس نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور تاحال شناخت ظاہر نہیں کی۔