افعانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی

افعانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی
کابل ( ویب ڈیسک ) طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے گفتگو اور ثالثی کیلئے ابھی ان سے کسی نے بات نہیں کی ہے، کسی نے صلح کرانے کیلئے رابطہ کیا تو ہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کیلئے دونوں فریقین کا راضی ہونا ضروری ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی صورت بھی پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف کوئی اقدام نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثالثی کیلئے تیار ہیں اور اگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہوں تو اس کے لئے پاکستانی حکومت کا راضی ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے، ابھی تک کسی فریق نے بھی ہم سے ثالثی کیلئے رابطہ نہیں کیا ہے، اگر ایسا ہوا تو ہم یہ کردار ادا کرنے پر تیار ہیں۔

Watch Live Public News