’نئی نسل کیلئےایک بہترپاکستان چھوڑکرجاناہے‘

’نئی نسل کیلئےایک بہترپاکستان چھوڑکرجاناہے‘
شیخوپورہ (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے رکھ جھوک کے مقام پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، وزیراعظم نے پودا لگا کر پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کیا، پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل میں 24 ہزار کنال پر 1 کروڑ درختوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ رکھ جھو ک جنگل بہترین منصوبہ ہے،پہلی دفعہ پلان کر کے رکھ جھوک جنگل میں ایک کروڑ درخت لگائیں گے، میں نے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، نئی نسل کیلئےایک بہترپاکستان چھوڑکرجاناہے،عہد کرنا ہے کہ ملک کو سر سبز اور شاداب بنانا ہے. وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے کورونا سے متعلق ہمارے اقدامات کو سراہا ،اسمارٹ لاک ڈاؤن پر ہمارا مذاق اڑایاگیا،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اب سب اپنارہےہیں، لاہورمیں زیادہ عرصہ قیام پذیر رہا لیکن اب اس شہر کو تباہ کیاگیا ،لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامناہے ،ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں، ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں. وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے،دریائے راوی پر بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کا لیول بلند ہوگا، ملک میں 10ڈیمز تعمیر ہوں گے ،دریا ئےراوی پر3 نئے بیراج بنائیں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔