اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ، پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا. الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ برس 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی. الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی آئین کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہر 4 سال بعد کرانے کی پابند ہے، پی ٹی آئی کے 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے. واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی