پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 25 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 25 اگست 2021
پاکستان میں کورونا بے قابو، 4ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات، مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار199 نئےکیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح6 اعشاریہ آٹھ تین فیصد رہی،91ہزار 204مریض زیرعلاج، 5 ہزار 586 کی حالت تشویشناک مینار پاکستان واقعہ شرمناک تھا، اس پر تکلیف ہوئی، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسا واقعہ ہوسکتا ہے، عورت کی جو عزت پاکستان میں کی جاتی تھی، وہ مغرب میں نہیں کی جاتی تھی، تباہی کی بڑی وجہ ہمارے بچوں کی تربیت نہ ہونا ہے، جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں، والدین بچوں کی تربیت کریں، یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی اور چیف سیکرٹری کی ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیراعلیٰ نے انتظامی معاملات سمیت دیگر پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم نے کہا خواتین سے بدسلوکی اور زیادتی کے واقعات میں ملزمان کو فوری اور سخت سزا دی جائے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ، گارڈآف آنرپیش کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے یادگارشہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، آرمی چیف اور صدرمملکت کے درمیان علاقائی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر گفتگو، عارف علوی نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، افغانستان کی نئی صورتحال پربھارت میں صف ماتم بچھی ہے،کہا پاکستان ،افغانستان میں امن اور سلامتی کا خواہاں ہے، طالبان نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلا ف استعمال نہیں ہوگی،شیخ رشید نے کہا پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے،سیکورٹی مزید بہتر بنانے یقین دہانی کروائی ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔