ایف بی آر پر سائبر حملہ، ڈیٹا سینٹر بند

ایف بی آر پر سائبر حملہ، ڈیٹا سینٹر بند
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) پر سائبر حملہ، ڈیٹا سینٹر کو بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نیا ڈیٹا سینٹر بنانے پر کام شروع کر دیا گیا جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیموں کو مینوئل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہیک ہونے والے ڈیٹا سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔ ڈیجیٹل ایکسپرٹس ہیک ہونے والا ڈیٹا واپس لینے میں ناکام ہو گئے ہیں جبکہ نئے ڈیٹا سینٹر کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔ ایف بی آر حکام نے اس حوالے سے مؤقف دیا ہے کہ کسی قسم کا ڈیٹا ہیک نہیں ہوا۔ ٹیم نے ڈیٹا سینٹر 100 فیصد بحال کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔