ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور: قومی جیولن تھروور ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ 2023 ہنگری میں جیولن تھرو کے مقابلے ہوئے، قومی جیولن تھروور ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، ارشد ندیم نے پہلی کوشش 70.63 اور دوسری کوشش میں 81.53 میٹر کی تھرو پھینکی ، کوالیفائنگ راونڈ میں ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 86.79میٹر کی تھرو پھینکی۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔