سینکڑوں میزائل ، ڈرونز  داغنے کے بعد حزب اللہ کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

سینکڑوں میزائل ، ڈرونز  داغنے کے بعد حزب اللہ کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

(ویب ڈیسک ) اسرائیل پر حزب اللہ کمانڈر   فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے  سیکڑوں میزائل اور ڈرونز  داغنے کے بعد حسن نصر اللہ  نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دیدی۔

سیدحسن نصر اللہ نے حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل اور ڈرونز داغنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے جنوبی دحیہ پر حملہ کر کے فواد شکر اور متعدد شہریوں کو شہید کر دیا، جو کہ کشیدگی کو بڑھانے کا بنیادی سبب تھا۔

انہوں نے کہا کہ  آج یوم اربعین ہے، لہٰذا ہم نے صیہونی حکومت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا اور اس آپریشن یوم اربعین کا نام دیا گیا۔

سیدحسن نصر اللہ نے کہا کہ  پہلے کہا گیا تھا جواب میں تاخیر صہیونی دشمن کی سزا کا حصہ ہے، لیکن دوسرا عنصر جنگ بندی کے مذاکرات اور صیہونیوں کو جواب دینے کے طریقہ پر اتفاق رائے تھا۔ ہمارے پاس مذاکرات کے لیے کافی وقت ہے کیونکہ اس محاذ اور اس کی قربانیوں کا مقصد غزہ کے خلاف جنگ کو روکنا ہے۔

سیکرٹری جنرل حزب اللہ نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ   اسرائیل پر اسٹریٹیجک میزائل فائر کرنا نہیں چاہتے تھے، مستقبل قریب میں اسرائیل پر اسٹریٹیجک میزائل فائر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ   اسرائیل نے ہمارے اسٹریٹیجک میزائل کی تباہی کا جھوٹ بولا، اسرائیل جانتا ہے کہ ہم نے یہ میزائل استعمال نہیں کیے۔

Watch Live Public News