میں صدر ہوتا تو اسرائیل میں 7 اکتوبر کو قتل عام نہ ہوتا، ٹرمپ

میں صدر ہوتا تو اسرائیل میں 7 اکتوبر کو قتل عام نہ ہوتا، ٹرمپ

 ویب ڈیسک: سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل میں 7 اکتوبر کو قتل عام نہ ہوتا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، سب واقف ہیں، میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔ میرے دور میں ایران کے پاس حماس اور حزب اللہ کیلیے رقم نہیں تھی۔

اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی تھی کیونکہ دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔   

Watch Live Public News