پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان، اسد عمر سیکرٹری جنرل مقرر

پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان، اسد عمر سیکرٹری جنرل مقرر
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان سازی کا اعلان کرتے ہوئے اسد عمر کو نیا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اس بات کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شفقت محمود پنجاب، خسرو بختیار جنوبی پنجاب، قاسم سوری بلوچستان، پرویز خٹک خیبر پختونخوا اور علی زیدی سندھ کے صدر ہونگے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اس کے علاوہ عامر محمود کیانی کو پی ٹٰ آئی کا نیا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں ختم کر دی تھیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب میں لوکل باڈی الیکشن کی حکمت عملی کو طے کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کی گئی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی عہدیداروں کے رشتہ داروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ مقامی قیادت کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان امیدواروں کی ٹکٹوں کا خود جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔ ٹکٹ دينے سے متعلق خصوصی کميٹی بنائی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔