فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسی طرح چاروں صوبوں کے صدور کی بھی نامزدگیاں کردی گئیں ہیں، پرویزخٹک کو خیبرپختونخواہ، علی زیدی کو سندھ کا صدر مقرر کیا گیا ہے، قاسم سوری کو بلوچستان، شفقت محمود کو پنجاب اور خسروبختیار کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئ تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندہ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے ۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل اور عامر محمود کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔