آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال نےاعلان کردیا

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال نےاعلان کردیا
لاہور ( پبلک نیوز) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ملک میں گیس بحران اور سی این جی اسٹیشنز بند کر کے ہڑتال کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے 27 دسمبر صوبے بھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا گیا۔ آج پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کے دوران حکومتی رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہاندادبھی اظہار یکجہتی کے لئے شریک ہوئے۔ صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا فضل مقیم کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 17 گھنٹے تک مسلسل رضاکارانہ طور پر حکومت کی مان کر سی این جی اسٹیشنز بند رکھے۔ لوگوں کو تکلیف تھی۔ طویل ترین قطاریں لگ چکیں تھیں گاڑیوں کی۔ اب مزید 24 گھنٹے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا حکم صادر ہوا ہے اور کہتے ہیں یہ 28 دسمبر تک جاری رہ سکتا ہے یہ سراسر ظلم زیادتی ہے۔ فضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی سی این جی سیکٹر تباہ حال ہے اب یہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دھمکاتے ہیں۔ ہم نے حکم بارے آرڈر کی کاپی مانگی تو کہتے ہیں والینٹیٸرلی بند کریں۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے تو غیر سنجیدگی کی انتہا کری ہے۔ خود ایل این جی منگوانے میں ناکام رہے اور اب ہمیں بلی کا بکرا بنا رہے ہیں۔ گھنٹوں سی این جی سٹیشنز بند رکھواۓ پھر بھی حکومت گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی نہ بنا سکی، یہ گیس کہاں گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس سیکٹر کی وجہ سے اربوں روپے کا ریوینیو ملتا ہے حکومت کو یہ پھر بھی ہم ہی کو تباہ کررہے ہیں۔ یہ مہنگی گیس خرید کر سبسڈاٸز ریٹ پر دیگر سیکٹرز کو دے رہے ہیں، یہ کیسی پالیسی ہے؟ 9 سے 4 تک سی این جی سٹیشن کھلے رکھنے کے فیصلے پر حکومت کا ساتھ دیا اب اس سے زیادہ قربانی نہ مانگی جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔