گوادر کی میرین ڈرائیو ایوینیو پر قائد اعظم کا مجسمہ نصب

گوادر کی میرین ڈرائیو ایوینیو پر قائد اعظم کا مجسمہ نصب
پبلک نیوز: گوادر کی میرین ڈرائیو ایوینیو پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یادگار نصب کردی گئی۔ یادگار میں قائد اعظم کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ ایک اور ماڈل میں یادگار کے اوپری حصے میں قرآن مجید کا ماڈل بنایا گیا ہے۔ نیچے فرموداتِ قائد اور اقوال تحریر کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم کی تصاویر بھی یادگار پر کندہ ہیں، علامہ اقبال کے فرمودات بھی نصب کیے گئے ہیں۔ میرین ڈرائیو پر آئی لو گوادر کی تختی کی بھی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔