جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کویت کے ولی عہد، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سے اہم ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کویت کے ولی عہد، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سے اہم ملاقاتیں

(ویب ڈیسک ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا   نے  کویت کے ولی عہد، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کویت کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کویتی ولی عہد سے ملاقات کی اور  دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ کویتی وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اہم ملاقاتیں کی۔جس میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، کویتی نیشنل گارڈ اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  مبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا جہاں انہیں  تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو کویت میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ  ملاقاتوں میں پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دوطرفہ تعلقات کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

Watch Live Public News