گجرات:کمرے میں گیس بھر جانے سے 4بھائیوں سمیت5بچے جاں بحق

گجرات:کمرے میں گیس بھر جانے سے 4بھائیوں سمیت5بچے جاں بحق
کیپشن: گجرات:کمرے میں گیس بھر جانے سے 4بھائیوں سمیت5بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

والدہ نے بیان دیا کہ ہسپتال گئی تھی واپس آئی تو بچے بے ہوش تھے،بچوں نے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ لائبہ ،11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی ،6 سالہ منان اور 7 سالہ سالم فیاض شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں بچوں کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News