پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 25 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 25 فروری 2021
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے بارے صدارتی ریفرنس پر سماعت، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ چوکیدار کھڑا کریں گے تو ہی بچائے گا، پاکستان بار کے وکیل نے دلائل دیے کہ اگر سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کیا گیا تو اس کا اثر تمام انتخابات پر ہوگاضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے، کرم اور ڈسکہ میں دھاندلی سے نتائج بنائے گئے، جنوبی وزیرستان کے قبائل میں جنگ جاری ہے، فوری طور پر جنگ بندی کرانے کےلیے جرگہ بلایا جائے۔ن لیگ نے ہمیشہ دھاندلی اور فراڈ سے الیکشن جیتا، شبلی فراز کہتے ہیں یہ سمجھتے ہیں الیکشن جیتنے کا پیدائشی حق بھی ان کا ہی ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ شفاف انتخابات کےلئے جدوجہد کیوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان، کہتے ہیں ملک بھر میں تمام سکول یکم مارچ سے معمول پر آجائیں گے، تمام سکولوں کی کلاسز 5 روز معمول پر ہوجائیں گی، فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔کورونا صورتحال میں بہتری، مزارات، شادی ہالز اور سینما کھولنے کا فیصلہ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں 15 مارچ سے ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کردیا ،تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط ختم ، پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 سے 50 فیصد کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔