پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 25 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 25 فروری 2021
سینیٹ الیکشن کے لیے پنجاب کی کل 11 نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے 5، تحریک انصاف کے بھی 5 جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہےڈپٹی کمشز سیالکوٹ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسٹنٹ کمشز ڈسکہ کو معطل کیا جائے، الیکشن کمیشن نے اسٹبلشیمنٹ ڈویژن کو حکم جاری کر دیااین اے 75 ڈسکہ الیکشن کو کالعدم قرار دیئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ان سے ملاقات کی جس میں انھوں نے الیکشن کمیشن فیصلے بارے بریفنگ دی، وزیر اعظم کی معاون خصوصی کو لیگل ٹیم سے فوری رابطہ کی ہدایتمیسجنگ ایپ واٹس ایپ کی 12 ویں سالگرہ پر کمپنی کی جانب سے ایپلی کیشن کے استعمال سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، ایک سال میں صارفین واٹس ایپ کے ذریعہ ایک کھرب میسج بھیجتے ہیںفیصل آباد میں آوارہ کتے کو مارنے کی کوشش، چلائی جانے والی گولی کا نشانہ چوک گیا، گولی کتے کے بجائے راہ گیر کو جا لگی، کتا زندہ بچ گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔