پولیس اہلکار کی سرعام غنڈہ گردی، خاتون کو تھپڑرسید کردیے

پولیس اہلکار کی سرعام غنڈہ گردی، خاتون کو تھپڑرسید کردیے
کیپشن: Violence on women
سورس: Web desk

ویب ڈیسک: ٹیکسلا کچہری کے باہر ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس اہلکار نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کی جانب سے بھرے مجمعے میں خاتون کو تھپڑ مارنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج کے مطابق ملزم بصیر خان کو کچہری کے باہر پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اس دوران ایک اہلکار نے ملزم کی ماں کو تھپڑ مارے۔

پولیس ملزم بصیر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئی۔ اہلکار نے لوگوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے دوران دیدہ دلیری سے خاتون پر ہاتھ اٹھایا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-25/news-1708801778-3536.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-25/news-1708801778-3536.mp4

ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او نے مذکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی امتیاز ناصر کو معطل کر دیا، ایس پی پوٹھوہار کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

دوسری جانب نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت  کی ہے،مریم نوازشریف نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا اور واقعہ پر فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ واقعہ کے تحقیق کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، جس پر نگران وزیراعلی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات ہوں گی، تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

 مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ابھی مجھے اس واقعہ کی اطلاع ملی جس پر بے حد دکھ ہوا ہے،اس طرح کی پولیس گردی کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں۔

Watch Live Public News