ویب ڈیسک: لاہور میں مویشی چُرانے والے سسر اور بہو کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مویشی چُرانے کےالزام میں ملزم ریاض اور اس کی بہو سونیا بی بی کوکوٹ لکھپت پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے تہت گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ سسر اور بہو چند روز قبل گوالہ کالونی سے 4 بکرے رکشے میں چوری کر کے فرار ہوئے تھے۔
متاثرہ شخص کی درخواست پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کے زیر استعمال رکشے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔