ویب ڈیسک: راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا اہم میچ منسوخ ہوگیا۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔پچ اور اطراف پر کور موجود تھے اور بارش رکنے کا انتظار کیا جاتا رہا تاہم اب مسلسل بارش کے باعث جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا اہم میچ منسوخ کردیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے دونوں ٹیمیوں کو 1،1 پوائنٹ دے دیا گیا۔گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبرپر ہیں۔
شائقین کرکٹ بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے واپس روانہ ہو گئے.