کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر لانچ کرنے کا اعلان کر دیا جو ڈیٹا پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔ میٹا کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ سپر کمپیوٹر کئی طاقتور مشینوں پر مشتمل ہے۔ اس میں موجودہ صلاحیت سے 20 گنا زیادہ تیزی کیساتھ ویڈیوز اور فوٹوز کی پروسیسنگ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے منسلک سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سپر کمپیوٹر کو ہزاروں پروسیسرز کیساتھ بنایا گیا ہے۔ اس کو ویڈیوز، امیجز اور ٹیکسٹ میسجز کو ایک ساتھ بھیجنے کا تجزیہ کرنے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے ایک ایسا نظام تیار کرنا چاہتے ہیں۔ جو ناصرف دیگر چیزوں اور زبانوں کو بیک وقت سمجھنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس سپر کمپیوٹر کو آے آئی ریسرچ سپر کلسٹر (آر سی ایس) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پہلے ہی دنیا کے 5 تیز ترین اور طاقتور سپر کمپیوٹرز میں سے ایک ہے۔ آئندہ چند ماہ میں مکمل طور پر تیار ہونے کے بعد یہ دنیا کی تیز ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی حامل مشن بن جائے گی۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ فیس بک اور اس کی بانی کمپنی ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہے۔ اس پر الزام ہے کہ یہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا ایک خاص طریقے سے پروسیس کرتی ہے۔ ان امریکی کمپنیوں کو یورپ میں کیسز کا سامنا ہے۔