لاہورجلسہ گاہ کے اطراف فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب،گرفتاریاں ہوں گی

لاہورجلسہ گاہ کے اطراف فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب،گرفتاریاں ہوں گی
کیپشن: لاہورجلسہ گاہ کے اطراف فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب،گرفتاریاں ہوں گی

ویب ڈیسک: 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے پولیس نے شکنجہ تیارکرلیا۔کاہنہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک پولیس کو مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے اطراف میں فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب کر دیئے گئے،جلسے میں آنے والوں کی شناخت سے اشتہاریوں کی گرفتاری کی جائے گی،سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر میں فیس ڈیٹیکیٹ کرنے والی ٹیمیں تعینات ہیں،جو اشتہاری یہاں موجود ہوا اسے فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جو ضمانت پر ہیں اگر انہوں نے کوئی شرانگیزی دوبارہ کی تو انہیں گرفتار کیا جائے گا،جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی،9 مئی کی کیسز کی انویسٹی گیشن ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔