کرپشن مزید بڑھ گئی، پاکستان 140ویں نمبر پر پہنچ گیا

کرپشن مزید بڑھ گئی، پاکستان 140ویں نمبر پر پہنچ گیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔ 2020ء میں پاکستان کا نمبر دنیا بھر میں 124واں تھا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن گذشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی۔پچھلے سال کرپشن رینکنگ میں پاکستان کی میں 4 درجے تنزلی ہوئی تھی۔ 2019ء میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120 تھا۔ 2020ء میں کرپشن کیخلاف پاکستان کا سکور ریٹ 31 جبکہ بھارت کرپشن کیخلاف 40 سکور کے ساتھ 86 نمبر پر رہا تھا۔ گذشتہ سال جاری ہونے والی رپورٹ میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان کرپٹ ترین ملک قرار دئیے جبکہ نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کرپشن کے خلاف 88 سکور کیساتھ پہلے نمبر رہے تھے۔ 2020ء میں کینیڈا اور برطانیہ 77 پوائنٹس سکور کے ساتھ 11ویں، امریکا 67 پوائنٹس کے ساتھ 25ویں نمبر پر رہا۔ سنگاپور کا سکور 85، برطانیہ کا 77، یو اے ای کا 71 رہا۔

Watch Live Public News