لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ، موسم سرد ، خشک  رہے گا، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ، موسم سرد ، خشک  رہے گا، محکمہ موسمیات

لاہور:  صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات  اور گر دو نواح میں موسم  شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   بہاولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ میں موسم خشک اور سرد رہے گا،    راولپنڈی،اٹک،  جہلم ،  منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ،  لیہ،ڈیرہ غا زی خان    اور گر دو نواح میں شدید دھند  اور سموگ  چھائے رہے گی۔ 

محکمہ موسمیات  نے کہا ہے کہ  صوبے کے بیشتر  اضلاع میں  دن کے  درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا ،  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری جبکہ کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کشمیر   اور     گلگت بلتستان  میں  موسم شدید   سرد  اورمطلع ابر آلود رہے گا۔    رات میں گلگت بلتستان میں  بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔