کشمور ( پبلک نیوز) ملک بھر میں بارشوں کے پیش نظر دریاء سندھ گڈوبیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔ گڈوبیراج میں اس وقت پانی کی آمد 2 لاکھ 1 ہزار 855 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کشمورگڈوبیراج سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 58 ہزار 721 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں 20 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ مزید 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میان پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔