ویب ڈیسک : (علی زیدی) دنیا کے سب سے مشہور یو ٹیوبرمسٹر بیسٹ کی ایک’’ کو ہوسٹ ’’ ایوا کرس ٹائسن نے نابالغ بچے کو اپنی نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام کے بعد ’’ مسٹر بیسٹ’ چینل چھوڑ دیا۔
28 سالہ کرس ٹائیسن پر ابھی الزام لگایا گیا ہے کہ جب وہ 20 سال کی تھیں تو انہوں نے ایک 13 سال کے بچے کو بذریعہ ای میل نامناسب پیغامات، نازیبا تصاویر بھیجی تھیں۔
ٹائسن نے سوشل میڈیا پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے معذرت کی ہے۔ انہوں نے مبینہ متاثرہ لڑکے لاوا جو اب 20 سال کا ہے بذریعہ ایکس @LavaGS اپنے بیان بھی ایمبیڈ کیا ہے جس میں لاوا نے کہا ہے کہ "ایووا نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا اور صرف چند لطیفے بنائے تھے۔ میرا کبھی استحصال یا فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔‘‘
ٹائسن نے اسی طرح غیرضروری تبصرے کرنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں اپنی ناقابل قبول سوشل میڈیا پوسٹس، ماضی کے اعمال اور ان لوگوں سے جن کو میری آن لائن حرکتوں سے دھوکہ دہی کا احساس ہو ا، میں عاجزی کے ساتھ معافی چاہتا ہوں۔"
ٹائسن نے مزید کہا، "میں نہیں چاہتی کہ یہ الزامات مسٹر بیسٹ میں کام کرنے والے سینکڑوں لوگوں پر اثرانداز ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
ٹائیسن اب 26 سال کی ہیں اور 2012 سے مسٹربیسٹ کا حصہ ہیں۔ جس کے 300 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، جو یوٹیوب پر موجود کسی بھی دوسرے چینل سے زیادہ ہیں۔
رولنگ سٹون میگزین کے مطابق، ٹائیسن، جو گزشتہ سال ایک ٹرانس جینڈر خاتون کے طور پر سامنے آئی تھیں، پر الزام تھا کہ اس نے جون میں آن لائن پرزم 42 اکاؤنٹ کے ذریعے 45 منٹ کی ویڈیو میں لاوا کو نازیبا پیغامات کے ذریعے جنسی طور پر بھڑکایا تھا۔
مسٹر بیسٹ، جس کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، نے گزشتہ ماہ کرس ٹائسن کا دفاع کیا تھا۔