شادی اور بچے کی پیدائش پر تنخواہ سمیت کتنی چھٹی ملے گی؟ نیا قانون منظور

شادی اور بچے کی پیدائش پر تنخواہ سمیت کتنی چھٹی ملے گی؟ نیا قانون منظور
کیپشن: new law introduce
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وزارت محنت نے نیا قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق اب کسی بھی ملازم کو شادی پر 5 دن اور بچے کی پیدائش پر 3 دن کی چھٹی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے قانون محنت میں نئی ترامیم کی ہیں جس کے تحت اب کسی بھی کارکن کو شادی، رشتے داروں میں انتقال یا بچے کی پیدائش پر تنخواہ سمیت چھٹی کا حق حاصل ہوگا۔

قانون محنت کی شق نمبر 113 میں کہا گیا ہے کہ ’کارکن کی شادی پر یا شوہر یا بیوی کی وفات پر یا والدین یا اولاد کی وفات پر 5 دن چھٹی دی جائے گی‘۔

 اس کے علاوہ کسی بھی کارکن کو اس کے بہن بھائیوں کے انتقال پر یا بچے کی پیدائش پر تین دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ دی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کا آغاز واقعے کی تاریخ سے ہوگا جبکہ کمپنی یا ادارے کو واقعے کے ثبوتی دستاویز طلب کرنے کا اختیار ہوگا‘۔

واضح رہے کہ مذکورہ قانون پر 180 دن بعد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

Watch Live Public News