کچے کے ڈاکوؤں نے یوٹیوب چینل بنالیا،سبسکرائبر کتنے؟

کچے کے ڈاکوؤں نے یوٹیوب چینل بنالیا،سبسکرائبر کتنے؟

ویب ڈیسک: کچے کے خطرناک ڈاکو جو لوگوں کو اغوا کرنے، یرغمال بنانے اور قتل جیسی وارداتوں میں ملوث ہیں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کچے کے ڈاکوؤں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈاکو شاہد لنڈ جن کے سر پر کروڑوں کا انعام ہے اپنے ڈاکو دوست کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کی درخواست کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

کچے کے ڈاکوؤں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے، ’ایکس‘ پر ویڈیو دیکھتےصارف عائشہ علی نے لکھا’ ان سے اچھے تو کچے کے ڈاکو نکلے جنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا۔

ایک اور صارف اسرار احمد نے کمنٹ کیا کہ’تمام لوگ اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیں اس کا بہت اسکوپ ہے کیونکہ یہاں رونالڈو سے کچے کے ڈاکوؤں تک سب موجود ہیں‘۔

یاد رہے کہ بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لونڈ نے وزارت داخلہ کے نمبر پر خود فون کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، کیونکہ حکومت کی جانب سے خطرناک ڈاکوؤں کے سر پر ایک کروڈ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

ڈاکو شاہد نےکہا پولیس نےپہلےنمبرپر میرے سرکاانعام ایک کروڑکیوں رکھا؟ لسٹ سے نام ختم کرے ،ڈاکوشاہدلنڈنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر حملہ کرنے والے کسی ڈاکو کا نام شامل نہیں کیا ہمارے نام کیوں شامل کئے ۔ 

Watch Live Public News