یوٹیوب کا صارفین  کیلئے نیا فیچر، شارٹس کے تھمب نیلز تبدیل کرنا مزید آسان

یوٹیوب کا صارفین  کیلئے نیا فیچر، شارٹس کے تھمب نیلز تبدیل کرنا مزید آسان

(ویب ڈیسک) یوٹیوب نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا، شارٹس کے تھمب نیلز تبدیل کرنا مزید آسان ہوگیا۔

یوٹیوب نے اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے ویڈیوز، خاص طور پر شارٹس، کے تھمب نیلز کو بہتر انداز میں تبدیل اور اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینا ممکن ہوگا۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت صرف ان کریئیٹرز کو دستیاب ہوگی جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں اور اپنی ویڈیوز سے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ ایسے صارفین اب اپنی شارٹس ویڈیوز کے لیے کسٹم تھمب نیل امیجز اپ لوڈ کر سکیں گے، جس سے ان کے مواد کو زیادہ پرکشش انداز میں پیش کرنا آسان ہوگا اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

اس کے علاوہ، کریئیٹرز ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب اسٹوڈیو کے ذریعے پہلے سے شائع شدہ شارٹس ویڈیوز کے تھمب نیلز بھی تبدیل کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر مزید صارفین کے لیے بھی دستیاب کر دیا جائے گا۔

کمپیوٹر پر صارفین کو ویڈیو کے لیے تین تجویز کردہ فریمز میں سے کسی ایک کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ یہ سہولت پہلے طویل ویڈیوز کے لیے موجود تھی، تاہم اب اسے شارٹس کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب موبائل ایپ میں صارفین حسبِ سابق ویڈیو کے کسی بھی فریم کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کر سکیں گے۔ یوٹیوب کے مطابق تجویز کردہ تھمب نیلز ویڈیو کے موضوع، انداز اور مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیے جائیں گے تاکہ وہ زیادہ مؤثر ثابت ہوں۔

Watch Live Public News