اینڈرائیڈ 6 فونز پر یوٹیوب ایپ کی سپورٹ ختم، صارفین کو کیا کرنا ہوگا؟

اینڈرائیڈ 6 فونز پر یوٹیوب ایپ کی سپورٹ ختم، صارفین کو کیا کرنا ہوگا؟

(ویب ڈیسک) یوٹیوب دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے، جسے روزانہ اربوں افراد اسمارٹ فونز کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اب پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی سامنے آ رہی ہے۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اینڈرائیڈ 6 (مارش میلو) پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے یوٹیوب ایپ کی سپورٹ مرحلہ وار ختم کی جا رہی ہے۔ جولائی 2026 کے اختتام کے بعد یوٹیوب ایپ استعمال کرنے کے لیے کم از کم اینڈرائیڈ 7 (نوگٹ) آپریٹنگ سسٹم درکار ہوگا۔

اس تبدیلی کے بعد اینڈرائیڈ 6 والے فونز میں یوٹیوب ایپ فوری طور پر بند نہیں ہوگی، بلکہ وقت کے ساتھ اس میں مختلف مسائل سامنے آئیں گے۔ ایپ کھولنے پر صارفین کو "Switch to YouTube" کا پیغام نظر آئے گا، جس کے بعد انہیں خودکار طور پر فون کے ویب براؤزر میں یوٹیوب کی موبائل ویب سائٹ پر منتقل کر دیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق یوٹیوب میں مسلسل نئے فیچرز اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل کی جاتی ہیں، جنہیں پرانے آپریٹنگ سسٹمز مؤثر انداز میں سپورٹ نہیں کر پاتے۔ اسی وجہ سے اینڈرائیڈ 6 کے لیے ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ اب بھی اینڈرائیڈ 6 پر مشتمل فون استعمال کر رہے ہیں تو یوٹیوب تک رسائی کے لیے موبائل ویب سائٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ تاہم بہترین تجربے کے لیے ایسا اسمارٹ فون استعمال کرنا ہوگا جو کم از کم اینڈرائیڈ 7 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہو۔

Watch Live Public News