لاہور (پبلک نیوز) جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کی عمارت تعمیر کرنے کے لیے اراضی منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو 30 ایکڑ اراضی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو منتقل کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے نام لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موضع ذخیرہ سما سٹہ تحصیل و ضلع بہاولپور میں 30 ایکڑ سرکاری اراضی سیکرٹریٹ بلڈنگ کے لیے منتقل کی جائے۔مراسلہ میں احکامات دیئے گئے ہیں کہ 30 ایکڑ سرکاری اراضی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بلڈنگ کے لیے بالکل مفت منتقل کی جائے۔ سیکرٹری کالونیز نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو مراسلہ لکھ دیا۔