گھوٹکی ( پبلک نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں دو بچے فش فارم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ گاوں دھنی بخش بھیری میں پیش آیا۔ فش فارم میں ڈوب کر 10 سالہ نثار احمد اور 12 سالہ وقار احمد بھیری جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے اور فش فارم میں نہانے کے لیے گئے۔اطلاع پر دیہاتیوں نے دونوں بچوں کو پانی سے نکالا۔ ہسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔