سہاگ رات میں دلھا کو تھپڑ مار کے دلھن واپس آ گئی

سہاگ رات میں دلھا کو تھپڑ مار کے دلھن واپس آ گئی
ویب ڈیسک: شادی خوشیوں کا تہوار ہوا کرتی ہے۔ جب ایک بارات دلھن کو لینے پہنچتی ہے تو اس کے جذبات اور خیالات اس خوشیوں سے مالا مال ہوا کرتے ہیں۔ مگر ہر شادی میں ایسا ہو، یہ لازمی نہیں ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جون پور میں بھی ایک منفرد اور انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دلھن نے اپنی سہاگ رات کے دوران دلھا کو تھپڑ رسید کر دیا۔ صرف تھپڑ ہی نہیں بلکہ دلھن عروسی لباس میں رات ہی کو اپنے گھر واپس لوٹ آئی۔زور دار تھپڑ اپنی جگہ مگر وہ جو گھر والے اپنی بیٹی کو وداع کر کے سوئے تھے، رات گئے اس کی واپسی پر گھبرا گئے۔ دلھا کے والدین بھی دلھن کے گھر پہنچے اور ساتھ چلنے کے لیے کہتے رہے۔ دلھن اپنی بات پر پکی رہی کہ نہیں جانا تو نہیں جانا۔ دلھا کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس کی جانب سے بھی دلھن کو منانے کی کوششیں کی گئیں۔ دلھن نے پولیس کو بتایا کہ مجھ سے شادی کرنے والا دلھا پہلے سے کسی کے ساتھ افیئر چلا رہا ہے۔ شادی مجھ سے اور معاشقے کسی اور کے ساتھ، میں ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔