لاہور: پنجاب میں گوشت او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلٰی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لائیوسٹاک پروڈکشن میں اضافے اور لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے لائیوسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ میں بہتری کے لئے جامع پلان طلب کرلیا ہے، اجلاس میں پنجاب میں گوشت او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کافیصلہ کیا گیا ۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے میٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیف، مٹن او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ میں رکاوٹیں دورکی جائیں گی۔اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کو میٹ ڈویژن قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں گوشت او رپولٹری کی ایکسپورٹ سے اربوں ڈالر زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔سیمن پروٹیکشن، فارم مینجمنٹ او رویکسی نیشن کے جدید طریقہ کار اپنا نے ضروری ہیں۔ ایکسپورٹ کے لئے لائیوسٹاک پروڈکشن کی حلال سرٹیفکیشن اور ٹریس ایبلٹی لازمی امرہے۔ پنجاب سعودی عرب اورچین کو اربوں ڈالر کی لائیوسٹاک او رڈیری پروڈکٹس ایکسپورٹ کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ پولٹری انڈسٹری کو میکانزیشن کی طرف لے جانا ہوگا۔ فواد مختار، نوید اقبال، پروفیسر طلعت نصیرپاشا نے بریفنگ دی او رتجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ معروف بزنس مین سید یاور علی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔